ہاتھوں کو دلکش اور خوبصورت بنائیں
ہاتھوں کو دلکش اور خوبصورت بنائیں
ہاتھ انسانی جسم کا بہت ہی اہم اور نمایاں عضو ہے جس طرح چہرہ خوبصورت اور تروتازہ رکھنے کے لئے کوشیش کی جاتی ہیں اسی طرح ہاتھ بھی توجہ کے مستحق ہیں دیکھا گیا ہے کہ ہمارے یہاں کی خواتین چہرے کی خوبصورتی پر توجہ دیتی ہیں مگر ہاتھوں کو نظرانداز کر دیتی ہیں جس سے ہاتھوں کی خوبصورتی اور دلکشی برقرار نہیں رہتی اور ہاتھ خشک اور کھردرے ہو جاتے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ موسم خواہ گرم ہو یا سرد ہاتھوں کی حفاظت اور ان کی دیکھ بھال انتہائی ضروری ہے ہاتھوں کے اردگرد تھوڑے سے نیم گرم تیل کی مالش کریں اور پھر اسے اچھی طرح صاف کرلیں تاکہ چکنائی کا نام و نشان باقی نہ رہے پھر ہائیڈروجن پرآکسائیڈ کے تین چمچ اور امونیا کے ایک چمچ میں ملائیں اور مناظر کو روئی کے ٹکٹرے سے انگلیوں اور ہاتھوں پر لگائیں دو یا تین منٹ کے بعد ہاتھوں کو خشک کرلیں اگر آپ کے ہاتھ خراب ہیں اور آپ ان کو نمایاں کرتے وقت احساس کمتری کا شکار ہو رہی ہیں تو تھوڑی سی توجہ سے آپ کے ہاتھ خوبصورت ہو سکتے ہیں
No comments:
Post a Comment